• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹلی بیکر کی بلال اظہر کیانی سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان میں متعین قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک ڈیولپمنٹ پر بھی بات ہوئی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن سے بھی انھیں آگاہ کیا۔ 

بلال اظہر کیانی نے ریلویز میں اصلاحات کے ایجنڈے اور عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا، نیٹلی بیکر نے پاک امریکا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید