پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے؟ اس اتحاد سے نکلے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شفقت عباس اعوان، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی رہنما ندیم افضل چن نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے سب جیل منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی یا تو بتائے کہ ن لیگ اچھی حکومت کر رہی ہے یا الگ ہوجائے، پی پی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے، اس اتحاد سے نکلے۔
شفقت عباس اعوان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ملک پیچھے جا رہا ہے، پی پی قیادت اس اتحاد سے نکل آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی دور میں رحمان ملک تھے، جو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی صلح کرواتے تھے، اب ن لیگ اور پی پی کے درمیان یہ ڈیوٹی محسن نقوی کی لگی ہے۔