• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں پولیو ویکسین سےانکار کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے: کمشنر کراچی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی—فائل فوٹو
کمشنر کراچی سید حسن نقوی—فائل فوٹو

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

یہ بات انہوں نے انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کرنے کے لیے والدین سے رابطہ مہم کے دوران کہی ہے۔

اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کلفٹن کنٹونمنٹ دفتر میں رہائشیوں سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو میں کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ بعض مکین ٹیموں سے تعاون نہیں کرتے، دروازے نہیں کھولتے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے والدین کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔

اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں ایسے والدین کے موبائل فون کی سمز بند کرنا، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنا شامل ہے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولتوں سے محروم رہیں۔

صحت سے مزید