• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 10 افراد گرفتار، شراب اور چرس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزمان جعفر ،آصف ،وسیم اور محمد وسیم سے اسلحہ برآمد کرلیا جن کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے دوشیزہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔مخدوم رشید پولیس کو کوثر پروین نے بتایا کہ ملزم محمد ناصر نے میری بیٹی کو پندرہ روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس نے ملزم منیر احمد سے 10لیٹر ملزم حماد سے 10لیٹر ملزم قاسم مسیح سے 15لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم مدثر سے 1120گرام چرس ملزم نفیس سے 10لیٹر ملزم یاسین سے 20لیٹر شراب شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عباس سے 120گرام آئس لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم واجد سے 10لیٹر شراب بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سعید سے 5لیٹر شراب اور بستی ملوک پولیس نے ملزم یونس سے 17لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید