ملتان (سٹاف رپورٹر) لائن سٹاف کی سیفٹی اور حادثات کی روک تھام کیلئے موسیٰ پاک ڈویژن ملتان میں سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ملتان سرکل کے تمام افسران، عہدیداران، سپروائزر اور موسیٰ پاک ڈویژن کے لیبر و سٹاف نے خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ملتان ملک عارف وینس نے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو کے فرنٹ لائن ورکرز لائن سٹاف ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، لیکن سب سے پہلے ان کو اپنی جان کی حفاظت خود کرنا ہوگی۔بیپرز، ارتھنگ اور ٹی اینڈ پی کے بغیر کام کرنا حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ایکسین میپکو موسیٰ پاک ڈویژن انجینئر غلام محی الدین میتلانے کہا کہ ا گر لائن پر کام شروع کرنے سے پہلے ارتھ اور تمام حفاظتی آلات چیک کر لیں تو حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔