• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ،تنخواہوں کیلئے 2کروڑ 52 لاکھ 33257 روپے کا چیک جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 2کروڑ 52لاکھ 33257روپے کا چیک جاری کردیا ہے ۔جبکہ پنشن کی ادائیگی آئندہ تین سے چار روز میں ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میونسپل کارپوریشن ملتان سمیت دیگر محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے جس پر تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی ، گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن ملتان نے 2کروڑ 52لاکھ 33ہزار 2سو 57 روپے کا چیک جاری کردیا ہےجبکہ کروڑوں روپے مالیت کی پنشن کی ادائیگی آئندہ تین سے چار روز میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید