ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکونے بہاولپور شہر میں نئے 11کے وی حاجی اشرف شہید فیڈر کا افتتاح کر دیا جو کالج روڈ فیڈر سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے 132کے وی بغدادالجدید گرڈاسٹیشن میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ نئے حاجی اشرف شہید فیڈر کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جو علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح میں اہم کردار ادا کرے گا۔