ملتان (سٹاف رپورٹر) واساویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹھیکیدار ان کی نااہلی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ریگولر اور ڈیلی ویجز و دیگر ملازمین سینٹری ورکرز سٹاف 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،ٹھیکیدار کمپنی نے تنخواہوں کی ادائیگی بلوں کی وصولی سے مشروط کردی ہے تفصیلات کے مطابق تمام ملازمین سمیت مجموعی طور پر 2200 سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ، بروقت تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں اور بعض ملازمین کے بجلی، گیس کے کنکشن بھی عدم ادائیگی پر کٹ چکے ہیں - متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ اور ٹھیکیداروں نے انہیں تنخواہیں دینے کی بجائے بھاری رقوم اکاؤنٹ میں رکھ کر منافع کی رقم ہڑپ کر رہے ہیں۔