ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی طبیعت خراب حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل جانبر نہ ہوسکا ۔ڈسٹرکٹ جیل میں مختلف مقدمات میں ملوث قیدی 54سالہ سعید احمد کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے جیل حکام نے جیل ہسپتال داخل کرایا جیل ڈاکٹرز نے بہتر طبی امداد کیلئے سخت سکیورٹی میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا نشتر ہسپتال ڈاکٹرز کے مطابق قیدی کی موت دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری بتائی گئی جیل حکام نے قیدی کی نعش متعلقہ پولیس کی موجودگی میں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی ورثا کے حوالے کیلئے کارروائی شروع کردی ۔