• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صابر انصاری کو صدارتی سیرت النبیؐ ایوارڈ ملنے پر تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) شاعر اور چیئرمین انصار ادب ملتان صابر انصاری کو صدارتی سیرت النبی ﷺ ایوارڈ ملنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا اہتمام ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کیا، تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر مرید حسین ملک، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، پروفیسر عامر فہیم، ڈاکٹر طاہرہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور دیگر شامل تھے، مقررین نے صابر انصاری کی ادبی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان کے واحد شاعر ہیں جنہیں صوبائی اور وفاقی دونوں سطحوں پر ایوارڈز ملنے کا اعزاز حاصل ہے۔
ملتان سے مزید