ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، سینئر نائب صدر کلچر ونگ جنوبی پنجاب میر احمد کامران مگسی، سینئر نائب صدر ساجد بلوچ، میاں منظور قادری، مرزا نذیر بیگ، ضیا انصاری، شاہد رضا صدیقی، شیخ سلیم و دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی، ان کے صاحبزادوں اور گیلانی ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینا ایک مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے سرائیکی خطہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔