• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان شہر میں چھاپے، ملاوٹی مرچیں، سوڈا واٹر،دودھ تلف ،بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اولیاء میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، بیوریجز یونٹس اور ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 30 کلو ملاوٹی مرچیں، 120 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 90 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا، تفصیلات کے مطابق 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی ہونے پر مجموعی طور پر 37 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیاں سورج کند روڈ پر کی گئیں۔ اسی طرح گلگشت کالونی، موسیٰ پاک اور مین خانیوال روڈ پر واقع 4 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور بستی شور کوٹ، موسی پاک ملتان اور نزد پولیس اسٹیشن صدر شجاع آباد میں 3 بیوریجز پلانٹس کو غیر معیاری سوڈا واٹر فروخت کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 75 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔
ملتان سے مزید