• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری وڈ کیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ ، قطب پور ،ممتاز آباد اور شاہ رکن عالم کے علاقے محمد اکرام ،محمد ادریس ،محمد تسلیم ،تنویر اقبال اورعرفان احمد کے موبائلزفونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد ریئس احمد سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 1لاکھ چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے معین نیوملتان کے علاقے طلحہ بیگ ،محمد ساجد کے موبائلزفونز رضا عباس کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے طیب حسین ،فیصل محمود سیتل ماڑی کے علاقے ماشطہ ادریسکے موبائلزفونز و نقدی عرفان بھٹی کا سامان عامر حسین کی نقدی 25ہزار دہلی گیٹ کے علاقے محمد منیب کی نقدی و موبائل بدھلہ سنت کے علاقے امام بخش بچھڑا حرم گیٹ کے علاقے راحت حسین کی نقدی 20ہزار کینٹ کے علاقے فیصل شبیر کی موٹرسائیکل اسحاق کا موبائل جلیل آباد کے علاقے سہیل حامد چہلیک کے علاقے لقمان کی موٹرسائیکلیں و بیٹری نقدی مظفر آباد کے علاقے اختر کی نقدی 95ہزار قطب پور کے علاقے امتیاز بیگم شاہ شمس کے علاقے پطرس ،ماجد علی کے موبائلزفونز و نقدی صغیر احمد کی دیگیں و پلیٹیں وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے آصف شہزاد کا موبائل اور عبدالواحد کا میٹر بجلی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید