ملتان(سٹاف رپورٹر ) بڑی گیارہویں شریف کی محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس سے اقبال یوسف نقشبندی اور قاری محمد اختر سعیدی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جو اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریمؐ کی اطاعت کرتے ہیں اور اہلبیت و صحابہ کی عظمت کو سمجھتے ہیں، وہ ولایت کے مقام پر فائز ہوتے ہیں۔ ختمِ نبوت اور حرمتِ صحابہ و اہلبیت پر جان و مال قربان ہے۔ نئی نسل میں ان تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے۔ محفل میں مہمانِ خصوصی زاہد بلال قریشی، عامر اقبال، فیصل اقبال، اکرم فریدی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ قاری غلام مصطفی، قاری محمد ارشد، محمد آفتاب چشتی اور دیگر نے تلاوتِ قرآن و نعتِ رسولؐ پیش کی۔