• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے واک

ملتا ن (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیےواک کا انعقاد کیاگیا، واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی، واک میں اساتذہ، انتظامی عملہ اور بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی، ریلی سےخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ فلسطین کے باشندوں کو صرف مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے، فلسطین کی جدوجہد دراصل ظلم کے خلاف انسانیت کی جدوجہد ہے۔
ملتان سے مزید