ملتان(سٹاف رپورٹر) شہری کے گھر کو آگ لگانے اور نقدی اور ملبوسات چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بدھلہ سنت پولیس کو عامر شان نے بتایا کہ ہمارے گھر کے کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے مکینوں کی مدد سے بجایا اور سامان پڑتال کرنے پر ایک عدد سوفہ اور ملبوسات جل گئے دوسرے کمرے سامان چیک کیا تو الماری سے نقدی پچاس ہزار اور ان سلے سوٹ ناموجود مسروقہ پائے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔