ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈی جی خان اور کچے علاقوں میں جو محرومیاں ہیں وہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب کے فنڈز اور وسائل کو خورد برد کی وجہ سے ہیں جو ن لیگ کو کبھی دکھائی نہیں دیا ،ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے فنڈز ہمیشہ اپر پنجاب اور خاص کر لاہور کو سنوار نے میں لگا دیا دیئے، پورے جنوبی پنجاب سے لاکھوں ہزاروں لوگ سندھ اور کراچی میں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں کیا کبھی کسی سندھی کو بھی دیکھا ہے کہ وہ پنجاب میں روزگار کی تلاش میں آیا ہو ، عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ن لیگ کی ترقی کام صرف سوشل میڈیا فوٹوسیشن تک محدود ہے اس موقع پر رقیہ بانو، سمیرا ندیم، مریم ناز، طاہرہ بی بی ،روبینہ سلیم و دیگر بھی موجود تھیں۔