• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کو ون ڈے قیادت سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ دراصل "ٹیم کلچر" کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے نوجوان بیٹر شُبمن گل کو آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے ساتھ ہی روہت شرما کا ون ڈے کپتانی دور ختم ہو گیا۔چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اس فیصلے کو تینوں فارمیٹس کے لیے علیحدہ قیادت کا چیلنج قرار دیا، تاہم ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز اس خدشے کا شکار تھے کہ روہت شرما اگر قیادت جاری رکھتے تو وہ اپنی فلسفہ پر مبنی سوچ کے تحت ڈریسنگ روم کا ماحول اپنی مرضی سے چلاتے، جس سے ٹیم کے اجتماعی کلچر پر منفی اثر پڑ سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت جیسے سینئر کھلاڑی کو قیادت ملنے کی صورت میں وہ کوچ یا مینجمنٹ سے ہٹ کر ٹیم پر ذاتی سوچ مسلط کر سکتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے اپنے ابتدائی چھ ماہ میں ٹیم میں زیادہ مداخلت نہیں کی، لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے بعد انہوں نے ٹیم پر اپنی گرفت مضبوط کی ہے، جس کے بعد قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید