امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہوسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب پہنچے ہیں، حماس کے ساتھ بات چیت بظاہر اچھی جارہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں شاید مصر جاؤں گا۔
اس سے پہلے مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔
حماس کے سینئر عہدیدار طاہر النونو نے کہا کہ حماس مذاکرات کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تعداد کے مطابق یرغمالیوں اور قیدیوں کے ناموں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔