کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اصغر بلوچ کی زیرصدارت سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں گزشتہ دو سالہ کارکردگی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ نے سال 2026 میں ہونے والے ایونٹ شیڈول پیش کیا جس کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے چار سالہ آڈٹ رپورٹ اور سرگرمیوں کے اخراجات پر تفصیلی بحث کی گئی اور ان کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔