کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل نے تھر جیپ ریلی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تھر آف روڈ ریلی 26 سے 29 مارچ تک سندھ کے ریگستانی علاقے تھر کے صحرا میں منعقد ہوگی ۔ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹر ایسوسی ایشن کے ہمراہ کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے کی۔ اجلاس میں ریلی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔