کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے رکن راشد شاہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا آمدنی کی تقسیم کا ماڈل چھوٹے ممالک میں کھیل کے فروغ میں مددگار ثابت نہیں ہو رہا۔ اندازاً آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کا تقریباً 40 فی صد، یعنی لگ بھگ 231 ملین ڈالر، 2024سے 2027 کے دورانیے میں بھارت کو ملیں گے جبکہ عالمی ادارے کی بڑی آمدنی میڈیا حقوق کے باعث کرکٹ کی طاقتور قوم بھارت سے ہی آتی ہے ، جبکہ تقریباً 67 ملین ڈالر ایسوسی ایٹ ٹیموں کو ملیں گے۔ ہمیں بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع کم ملتے ہیں۔