کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم کوقومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 5 مارچ سے 16 مارچ تک ہوں گے۔ روزانہ دو میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام سات بجے جبکہ دوسرا میچ رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل پندرہ مارچ جبکہ فائنل 16 مارچ کو کھیلاجائے گا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے بعد پی ایس ایل کے دو میچوں کی میزبانی بھی پشاور کو دی گئی ہے۔