کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمن اور جنوبی افریقا کا دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔دریں اثنا جنوبی افریقا میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق کی جانب سے پاکستان ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ۔ جس میں کھلاڑیوں اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی ۔