کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم نے 8 سال سے ورلڈ کپ میں حصہنہیں لیا، قومی ہاکی ٹیم نے2018میں بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ حصہ لیا تھا جس میں وہ12ویں پوزیشن پر رہا تھا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 1971سے ہوا تھا۔ بارسلونا اسپین کا پہلا ورلڈکپ پاکستان نے جیتا تھا۔ پاکستان 1994کے بعد ورلڈ کپ نہیں جیت سکا۔2014 ہالینڈ اور2023 بھارت کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کیا۔ پاکستان ورلڈ کپ میں دو مرتبہ دوسری، دو بار پانچویں، ایک دفعہ چوتھی، ایک بار چھٹی اور 11 ویں جبکہ دو مرتبہ 12ویں پوزیشن پر رہا۔