• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ کی بنیاد پر طب کے میدان میں حیرت انگیز ترقی،مقررین

لاہور (جنرل رپورٹر ) امیرالدین میڈیکل کالج میں پہلی ʼʼریسرچ اینڈ میڈیکل کانفرنسʼʼ کے انعقاد سے نوجوان ڈاکٹرز کیلئے تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کی صدارت میں کامیاب کانفرنس میں صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد انڈر گریجویٹ میڈیکل طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔مقررین کاکہنا تھاکہ ترقی یافتہ ممالک میں میڈیکل ریسرچ کی بنیاد پر طب کے میدان میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے معالجین گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔اس کانفرنس کا مقصد نوجوان ڈاکٹرز میں تحقیق کا شعور اجاگر کرنا اور میڈیکل ایجوکیشن میں سائنسی بنیادوں کو مضبوط کرنا تھا۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی، مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کا نظام صحت اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتا جب تک وہاں سائنسی تحقیق کو ترجیح نہ دی جائے۔
لاہور سے مزید