لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو ہیڈ آفس میں فنکشنل ہیڈ سمیت تمام سرکلز کے ایسیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے صدارت کی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ رشوت اور بجلی چوری پر ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے بجلی چور قوم کے دشمن ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی لیسکو چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ صارفین ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہیں چاہے وہ عام صارف ہوں یا صنعتی سب کے ساتھ برابری کی بنیاد پر برتاؤ کیا جائے انہوں نے ہدایات کی کہ تمام افسران اور ملازمین کسی بھی دباؤ یا کسی بھی تناؤ کی حالت میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور صارفین کے ساتھ کسی بھی صورت سخت قسم کے الفاظ استعمال نہ کریں۔