• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم: تمام فریقوں سے شرائط کی پابندی کرنے پر زور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز سے متعلق طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک جامع اور منصفانہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط اور ذمے داریوں پر مکمل عمل کریں تاکہ غزہ میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات علاقائی و بین الاقوامی سطح پر جاری تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے جن کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام ہے۔

یو اے ای نے غزہ کے عوام تک فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید