فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد نے کہا کہ جنگ بندی غزہ میں دی گئی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پردستخط ہوجانے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی، غزہ میں دی گئی قربانیوں کا ثمر ہے۔
بنای میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے حصول میں بین الاقوامی کوششیں شامل رہی ہیں۔
مزاحمتی گروپ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ اِن تاریخی لمحات میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے عظیم شہدا کو نہیں بھولیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بہادر مجاہدین کے حوصلے، شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔