• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کردی گئی، انٹرنیٹ واچ ڈاگ

انٹرنیٹ نگرانی کے عالمی ادارے نیٹ بلاکس (NetBlocks) نے بتایا ہے کہ افغانستان میں فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی جان بوجھ کر محدود کر دی گئی ہے۔

یہ اقدام ملک میں 48 گھنٹے کے ٹیلی کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپس بعض صوبوں میں وقفے وقفے سے قابلِ رسائی ہیں، جبکہ انٹرنیٹ کی رفتار معمول سے کافی کم ہے۔

نیٹ بلاکس کے مطابق یہ رکاوٹ زیادہ تر موبائل انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کر رہی ہے، جب کہ کچھ فکسڈ لائنز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ 

طالبان حکومت نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، چند ہفتے قبل طالبان حکومت نے غیراخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کے نام پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کو بعض صوبوں میں محدود کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز تک افغانستان میں تقریباً 1 کروڑ 32 لاکھ افراد انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے، جن میں سے 40 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا کے صارف تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید