بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ نے شادی اور طلاق کے بعد کافی ساتھ دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں خبروں کی زینت بنے والے فلمی جوڑے جن کی شادی اور پھر بعد میں طلاق کے بعد بھی کافی عرصے چرچہ ہوتا رہا، انڈین فلم انڈسٹری میں ایسی جوڑی سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی تھی، جس کا ذکر آج بھی فلمی شوز میں ہوا کرتا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ نے فلمی کیریئر اور اصل زندگی میں بہت ساتھ دیا۔
سیف علی خان نے بتایا ’امرتا سنگھ ان نے سے 12 سال بڑی تھیں اور پھر بھی ہم دونوں نے شادی کی۔‘
پروگرام ’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘ میں سیف علی خان نے بتایا کہ امرتا سے شادی کے وقت وہ 21 سال کے تھے، اس زمانے میں امرتا سنگھ اپنے آپ کو ایک بڑی اداکارہ کے طور پر منواچکی تھیں جبکہ میں بطور اداکار اس میدان میں ابھی منزلیں طے کرنے کی جستجو میں لگا ہوا تھا۔
سیف علی خان نے بتایا کہ اس زمانے میں امرتا سنگھ نے بطور شریک حیات فلم انڈسٹری میں کام کے دوران بہت زیادہ رہنمائی کی۔
سیف علی خان نے ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بتایا کہ میں نے کبھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا کے امرتا سنگھ سے میرے 2 بہت پیارے بچے ہیں اور یہ کہ وہ میرے لیے بہت اہم تھیں۔
سیف علی خان نے کہا کہ ایک ساتھ 13 سال گزارنے کے بعد 2004ء میں ہم دونوں کے راستے الگ ضرور ہوگئے تھے مگر میں آج بھی اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرا آج بھی امرتا سنگھ سے رابطہ رہتا ہے، اور کبھی ضرورت ہو تو ہم ملتے ہیں۔