• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اسنوکر کا بڑا نام، علی اصغر ولیکا انتقال کرگئے

علی اصغر ولیکا
علی اصغر ولیکا

پاکستان میں اسنوکر کے کھیل کو بڑھاوا دینے والے علی اصغر ولیکا انتقال کرگئے۔ 

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (PBSA) کے سابق صدر علی اصغر ولیکا طویل علالت کے بعد جمعہ کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی تدفین ہفتے کی صبح میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔ ان کی عمر 78 سال تھی۔

پاکستان میں اسنوکر کو پروان چڑھانے کیلئے کئی مسائل درپیش آئے، اصغر ولیکا نے مذاکرات کی ٹیبل سے اسنوکر کی ٹیبل تک کے تمام مسائل خوش اسلوبی اور کامیابی سے حل کیے۔

1988ء سے دو دہائیوں تک پی بی ایس اے کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی بہترین خدمات پر انہیں بین انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس (اے سی بی ایس) کے صدر سمیت کئی اہم ذمہ داریاں کی گئیں۔ 

ان کی سربراہی میں محمد یوسف نے پاکستان کیلئے پہلی بار آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل جیتا۔ 1994ء میں محمد یوسف نے جوہانسبرگ میں ورلڈ ٹائٹل جیتا تو اصغر ولیکا پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

اصغر ولیکا پاکستان میں ایشین اور ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان لیکر آئے بلکہ ان ایونٹس کا انعقاد کرکے دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام دیا۔

1993 میں کراچی میں منعقد ہونے والی تاریخی 33 ملکی IBSF ورلڈ چیمپئن شپ بھی شامل تھی۔ 

اصغر والیکا نے بڑی اسپانسر شپ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پیشے کے لحاظ سے ایک تاجر اور ولیکا انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے، اصغر ولیکا کا انتقال پاکستان کی کھیلوں کی انتظامیہ میں ایک سنہری باب کا خاتمہ ہے۔ 

ان کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ رنگ برنگی گیندوں کے کھیل میں کئی رنگ سجانے والا اصغر ولیکا سادھ سی زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہوگیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید