• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بپاشا باسو پاپارازی سے ناراض، بغیر پوز دیے چل دیں

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو پاپارازی پر ناراض ہوگئیں، تصویر لینے پر کہا ’کیا کرتے ہو تم‘ اور بغیر پوز دیے چل دیں۔

ممبئی کے بازار میں 46 سالہ بپاشا باسو نے مکمل طور پر بلیک لباس زیب تن کر رکھا تھا، جم لک میں موجود اداکارہ نے سن گلاسز اور ہلکا میک اپ کیا ہوا تھا پاپارازی نے تصاویر لینے کی کوشش کی تو وہ ناراض ہوگئیں۔


اداکارہ نے حال میں اپنے گانے ’بپاشا بپاشا‘ پر مختصر ویڈیوز بناکر خود کو دوبارہ خبروں میں زندہ کیا ہے، نے پاپارازی کو تصویر لینے سے روکا اور بغیر پوز دیے ہی اسٹور میں چلی گئیں۔

بپاشا باسو نے 2001ء میں فلم اجنبی سے فلمی کیریئر شروع کیا اور راز، جسم، دھوم 2 جیسی ہٹ فلمیں دیں، اُن کی آخری بڑی فلم ’الون‘ تھی، جو 2015ء میں ریلیز ہوئی۔

بپاشا باسو کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں مگر پاپارازی اور سوشل میڈیا پر فعال ہیں، مگر اس بار انہوں تصویر کھنچوانے سے پرہیز کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید