وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے 2026ء تک 30 جہاز وں کے فلیٹ کا ہدف بنالیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے نئے جہاز خریدنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فی الحال پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا فلیٹ 15 جہازوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ 3 آئل ٹینکر رواں سال ماہ دسمبر تک فلیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کا 2026ء تک 30 جہازوں پر مشتمل فلیٹ کا ہدف ہے، ابتدائی طور پر 3 جہازوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور نے یہ بھی کہا کہ نئے جہازوں کے نام ایم ٹی کراچی، لاہور اور کوئٹہ رکھے جائیں گے جبکہ 12 مزید جہازوں کی خریداری کےلیے نئے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔