• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری البم میری موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا: ایڈ شیرن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 مشہور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا آخری میوزک البم اُن کی موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران 34 سالہ گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے بعد بھی موسیقی کی دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔

ایڈ شیرن نے بتایا کہ میں نے اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل انتظام اپنی وصیت میں درج کردیا ہے، یہ البم میری موت کے بعد ریلیز ہوگی اور اس کی تکمیل کی ذمہ داری میری اہلیہ چیری سیبورن کے سپرد کی گئی ہے۔

ایڈ شیرن نے کہا کہ یہ البم میری وصیت کا حصہ ہے، اگر میں کل نہ رہوں تو چیری اس کے گانے منتخب کرے گی، یہ سب کچھ مکمل طور پر طے کیا جا چکا ہے۔

گلوکار کے مطابق اس پوسٹ ہومس (وفات کے بعد) البم میں میرے وہ تمام گانے شامل ہوں گے جو میں نے 18 سال کی عمر سے لے کر اپنی زندگی کے آخری دنوں تک لکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ شاید میرے اس فیصلے کو پسند نہ کریں، مگر میرے مداحوں کو یہ چیز بہت دلچسپ لگے گی۔

یاد رہے کہ ایڈ شیرن کا تازہ ترین البم Play رواں سال 12 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید