• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر میں ہوگا

غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہورہا ہے، اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عملدرآمد کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ترکیے کے صدر طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر میکرون سمیت بیس سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اسرائیل کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید