کراچی (اسد ابن حسن)بوئنگ کا سب سے بڑا گراؤنڈ طیارہ نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے تجربات کیلئے مختص۔ سابقہ ملیشین ایئر لائن کا صرف 12برس پرانا طیارہ اے 380ڈبل ڈیکر طیارہ جس میں 400 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے وہ تین برس گراؤنڈ رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر فرانس سے ابوظہبی پہنچ گیا۔ مذکورہ طیارہ اب ایئر بس فنانشل سروسز کی ملکیت ہے اور اب اس کی مکمل مینٹی نینس اتحاد انجینئرنگ میں ہوگی۔ مینٹی نینس کے بعد اس کی ٹیسٹ فلائٹ کی جائے گی اور اس کے بعد ایئر بس کمپنی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اس کو مسافروں کے لیے استعمال کیا جائے یا نہیں۔