• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا شہری تنصیبات کونشانہ بنانا گھناؤنی جارحیت اور قابل مذمت ہے، لبنان

بیروت (اے ایف پی) لبنان کے صدر جوزف عون نے شہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کوگھنائونی جارحیت قراردیتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے اور سوال اٹھایا ہےکہغزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان پر حملہ اسرائیلی توسیع پسندانہ کوششوںکی کڑی ہے۔ تفصیلات کےمطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے،انہوں شہری تنصیبات پر حملے کو اسرائیل کی گھناؤنی جارحیت قرار دیتےہوئے کہاکہ اس کا کوئی جواز یا بہانہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کی سنگینی اس حقیقت میں مضمر ہے کہ یہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد ہوا ہےاوریہ اسرائیل لبنان پر اپنے حملوں کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔وزارت صحت کےمطابق المصیلح کے علاقے پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاکہ اس نے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا، علاوہ ازیں برج القلاویہ میں ایک گاڑی پراسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ صہیونی فوج نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید