سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا میں ایک نجی طیارہ اڑان بھرتے ہی حادثے کاشکارہوکرتباہ ہو گیا ۔حادثے میں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوںمیں ایک جوڑا اور ایک 73سالہ شہری شامل ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیاکے نیو ساؤتھ ویلز میں شیل ہاربر ایئر پورٹ پر ایک لائٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا جس تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باتھرسٹ جانے والے پرائیوٹ طیارہ اڑان کے صرف چند لمحے بعد تقریباً 30میٹر کی بلندی پر پہنچ کر بائیں پر جھک گیا اور زمین سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی۔اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق، ہلاک شدگان میں ایک جوڑا اور ایک 73سالہ شہری شامل ہیں۔