• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کی 80 ویں سالگرہ پریڈ میں سب سے طاقتور ایٹمی میزائل کی نمائش

سیول(جنگ نیوز)شمالی کوریا کی80ویں سالگرہ پریڈ میں سب سے طاقتور ایٹمی میزائل کی نمائش ، شاندار فوجی پریڈ میں نیا بین البراعظمی میزائل ہواسونگ 20پیش، کم جونگ اُن نے خود پریڈ کی نگرانی کی، چینی وزیر اعظم سمیت روس اور ویتنام کے اعلیٰ وفود شریک ہوئے۔ ہواسونگ20میزائل میں طویل فاصلے تک جوہری ہتھیار پہنچانے کی صلاحیت ہے جو امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی حکمراں ورکرز پارٹی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جس کی سربراہی خود رہنما کم جونگ اُن نے کی۔ پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنا نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ-20 (Hwasong-20) پیش کیا، جسے ریاستی میڈیا KCNA نے ملک کا ’’سب سے طاقتور جوہری اسٹریٹجک ہتھیار‘‘ قرار دیا۔ اس موقع پر چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ٹو لام بھی موجود تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید