• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا دباؤ، نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز پر فراڈ کیس میں فردِ جرم عائد

واشنگٹن (خبر ایجنسی) صدر ٹرمپ کے دباؤ پر نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز پر فراڈ کیس میں فردِ جرم عائد، صدر کی ہدایت پر وزارتِ انصاف نے مقدمہ دائر کیا۔ لیٹیشیا کا کہنا تھا یہ انصاف کے نظام کے سیاسی استعمال کا تسلسل ہے۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز پر جمعرات کو ایک رہائشی قرض (مارگیج) فراڈ کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی کے وعدے کے بعد وزارتِ انصاف سے دائر کرانے پر زور دیا تھا۔ جیمز، جو ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں، نے ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے بعد اُن پر مقدمہ کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی دولت کے بارے میں جھوٹ بول کر کاروباری سلطنت کھڑی کی۔ تازہ مقدمے میں ان پر 2020 میں ورجینیا کے شہر نورفوک میں ایک گھر کی خریداری کے دوران بینک فراڈ اور مالیاتی ادارے کو غلط بیانات دینے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید