ریاض (شاہدنعیم)ریاض سیزن 2025 کا شاندار آغاز، ہزاروں فنکاروں کی تاریخی پریڈ،بولیوارڈ ورلڈ تک رنگوں کا سمندر، ریاض سیزن نے مچا دیا تہوار کا سماں،ترکی آل الشیخ کا خادمین حرمین و ولی عہد کو خراجِ تحسین، تفریحی صنعت نئی بلندیوں پر،تفصیلات کے مطابق ریاض سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز آج شاندار پریڈ سے ہو گیا ہے۔ پریڈ کا آغاز ’ارینا کنگڈم ‘ سے ہوا جو ’بولیوارڈ ورلڈ‘ تک جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں 25 سے زائد فلوٹس و ہزاروں فنکاروں نے شرکت کی۔تفریحی اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور بھرپور تعاون سے مملکت میں تفریحی صنعت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔