کراچی(نیوزڈیسک)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شہری دفاع نے بتایا کہ ملک کی 32میں سے 31ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچادی ہے۔میکسیکن حکام نے بتایا کہ ریاست ہڈالگو میں 16شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔