• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی انٹیلی جینس نے حزب اللّٰہ کی تقریبات میں دھماکوں کا اسرائیلی منصوبہ ناکام بنادیا

بیروت(نیوز ڈیسک)لبنانی انٹیلی جینس نے حزب اللہ کی تقریبات میں دھماکوں کا اسرائیلی منصوبہ ناکام بنادیا،اسرائیلی نیٹ ورک بے نقاب، صہیونی ریاست کیلئے کام کرنے والے کئی ایجنٹ گرفتار ،لبنان نے اسرائیلی نیٹ ورک کی سازش ناکام بنا دی، جو بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،لبنان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی ایجنٹوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے جو حزب اللہ کے مقتول رہنما حسن نصراللہ کی یادگاری تقریب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق ان حملوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں کرنا تھا۔ایجنسی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک لبنانی نژاد برازیلی اور ایک فلسطینی شہری شامل ہیں۔لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید