• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور فلپائن کی بحریہ کا تصادم، کشیدگی بڑھ گئی

منیلا(نیوزڈیسک)جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن اور چین کی بحریہ کے درمیان تصادم ہوا ہے جبکہ واقعہ کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے کوسٹ گارڈ نے گزشتپ روز کہاہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن کی دو سرکاری کشتیاں غیر قانونی طور پر چینی پانیوں میں داخل ہوئیں، جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔ چینی حکام نے بتایا کہ فلپائنی نیوی کی کشتی نے جان بوجھ کر چینی بحری جہاز کا راستہ روکنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں چینی بحریہ نے فلپائنی کشتیوں پر پانی کی توپ چلائی اور ایک کشتی کو ٹکر مار دی۔

دنیا بھر سے سے مزید