پولیو کے خلاف رواں سال 2025ءکی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسداد پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ترجمان کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں پچھلی مہم کے دوران 35 ہزار سے زائد والدین کے انکار کی اطلاعات ہیں۔
ای او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو کی مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
ای او سی کے ترجمان کے مطابق چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔