کراچی (اسد ابن حسن) یورپی یونین ممالک اور شینجین ویزا رکھنے والے مسافروں کے لیے سینٹرلائزڈ اینٹری ایگزٹ سسٹم (EES) کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذکورہ سسٹم شروع ہونے سے برٹش پاسپورٹ ہولڈرز اور نان یورپی یونین مسافر ایمیگریشن کی لمبی لمبی قطاروں کی زحمت سے بچ سکیں گے۔ شینجین ممالک کے تمام ایئرپورٹس پر کثیر تعداد میں اٹومیٹک مشینیں نصب کر دی گئی ہیں اور ان میں تمام ممالک کا سنٹرل ڈیٹا محفوظ ہے۔