مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم اور اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، امریکی صدر کی طرف سےغیر متوقع دفاع، ٹرمپ کا کہنا تھا سگار اور شیمپین کا کون خیال رکھتا ہے؟ نیتن یاہو کو معافی دی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کے دوران وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حق میں معافی کی اپیل کرتے ہوئے ان کے خلاف بدعنوانی مقدمات کو معمولی قرار دیا۔ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سگار اور شیمپین کا کون خیال رکھتا ہے؟ انہیں معافی دے دیں۔‘‘نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ سارہ نے 2.6 لاکھ ڈالر مالیت کے تحائف ارب پتی شخصیات سے سیاسی رعایت کے بدلے حاصل کیے۔