کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے مقابلے میں بھارت نے77ارب ڈالر کے نئے ہائیڈرو پلان کا اعلان کردیا، منصوبہ 208بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس پر مشتمل، سب سے زیادہ صلاحیت اروناچل پردیش میں، چین کی جانب سے یارلنگ زانگبو (برہم پترا کے بالائی حصہ) پر ڈیم تعمیر بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے77ارب ڈالر ( 218 کھرب روپے) کا ہائیڈرو پاور منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت 2047 تک برہم پترا دریا کے بیسن سے 76 گیگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہے — پہلا 2035 تک اور دوسرا 2047 تک مکمل ہوگا۔یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں کے 208 ہائیڈرو پراجیکٹس پر مبنی ہے۔