لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نومبر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز میں افغانستان کی شرکت اب دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی تنازعے کی وجہ سے مشکوک ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان سری لنکا اور افغانستان کی ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے جس کا آغاز 17 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا جب کہ فائنل 29 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان بارڈرز بھی بند ہیں۔ لہذا ان حالات میں افغانستان پاکستان کے ساتھ سہ فریقی سیریز کھیلنے کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔